ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600  روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ  ایک  ہزار  372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونےکا بھاؤ  12 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 94 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …