سٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر، 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جمعرات کو بھی کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا اور 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 367 پوائنٹس اضافے کے بعد 49 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …