اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جو سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کیلئے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جب کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ ویڈیوز بھی دیکھیں: