امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں کمی ریکارڈ

کراچی:پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا جبکہ سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 223 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر سٹاک انڈیکس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 239 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 41 ہزار 910 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …