ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 753 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 5000 پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف نے اخراجات کم کرنے یا 189 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح پر مذاکرات کے آغاز کے ساتھ …