اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش سستی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی

اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش سستی اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی ہوگئیں۔

ادارہ شماریات نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ کے ریٹ جاری کردیے جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں  اشیاء سستی اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپردال مسور اوپن مارکیٹ کی نسبت 11 روپے 78 پیسےفی کلو مہنگی ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک کلو دال مسورکی قیمت 298 روپے 22 پیسے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 310 روپے کلو ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر سفید چنا اوپن مارکیٹ کی نسبت 10 روپے 24 پیسے مہنگا ہے، اوپن مارکیٹ میں سفیدچنا فی کلو  309 روپے 76  پیسے ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر 320  روپے کلو ہے۔

اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورزپرباسمتی چاول اورسیلہ چاول بھی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …