بائنانس نےکرپٹو کرنسی اسکینڈل کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے تعاون کیلئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائینانس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی سائبرکرائم ونگ سندھ کو کروڑوں ڈالر کے اسکینڈل کی تفتیش میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور اس سلسلے میں ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی نامزد کردی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق کرپٹو ایکسچینچ بائنانس نے مالی کرائم کی تحقیقات کے ماہرین پر مشتمل 2رکنی ٹیم کو پاکستان سے تعاون کے لیے نامزد کیا ہے، ٹیم میں شامل افراد امریکی محکمہ فنانس میں تحقیق کار کے طور پر کام کرچکے ہیں اور کرپٹو کرنسی کے معاملات میں تحقیقات میں خاصی مہارت رکھتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائینانس کو ایف آئی اے کی سائبرکرائم ونگ سندھ نے کروڑوں ڈالر کے اسکینڈل کی تفتیش میں تعاون کے لیے رابطہ کیا تھا۔

اس فراڈ کی تحقیقات میں تعاون کے لیے عالمی کرپٹو ایکسچینچ بائنانس نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے، میگا منی فراڈ اسکینڈل میں گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی کے معاملے پر پاکستان کے شہریوں سے 18 ارب کے فراڈ کا انکشاف ہوا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بائنانس سے منسلک ایپلیکیشن آن لائن فراڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان سے تحقیقات میں تعاون کے لیے بائنانس نے رابطہ کیا ہے۔

عمران ریاض نے بتایا کہ بائنانس نے ایف آئی اے سندھ سے رابطہ کرکے بڑے مالی اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق بائنانس بلاک چین ایڈریس کو استعمال کرنے والی 11 ایپلی کیشنز کے خلاف تحقیقات میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے بتایا کہ عالمی کرپٹو ایکسچینچ بائنانس نے ٹیلی فون اور ای میل کے ذریعے ہونے والے رابطوں میں اپنی 2 رکنی ٹیم کو نامزد کیا ہے۔

عمران ریاض نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطے کےلیے تشکیل دی گئی دو رکنی ٹیم میں شامل افراد امریکی محکمہ فنانس میں تحقیق کار کے طور پر کام کرچکے ہیں اور کرپٹو کرنسی کے معاملات میں تحقیقات کی خاص مہارت رکھتے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے معاملے کی سنجیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی کرپٹو ایکسچینچ بائنانس کے رد عمل کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی کرپٹو کرنسی سے متعلق جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیےتعاون جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ کیے گئے اربوں روپے کے فراڈ کو بے نقاب کیا۔

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …