پاکستانی معیشت نسبتاً بہتری کی طرف گامزن ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کی طرف گامزن ہے، جس کی اہم وجوہات نجی شعبے میں طلب، بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی ریکارڈ ترسیلات زر اور مالی مدد رہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستان کی معیشت 4.5 فیصد کی شرح سے بہتر ہوئی جبکہ سال 2022 میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں اضافہ 3.9 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوسرے حصے میں مہنگائی میں اضافے اور بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ سے پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق G-20 ممالک کی طرف سے قرض ادائیگی کی معطلی سے پاکستان جیسے ممالک کو مناسب ریلیف نہیں مل سکا۔قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو 20 فیصد سے کم ریلیف ملا جو جی ڈی پی کے ایک اعشاریہ چھ فیصد کے برابر ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کیلئے ریونیو بحالی اور کثیر الجہتی مددکی ضرورت ہے، مرکزی بینک کو تمام شعبوں کی بہتری اور قیمتوں میں استحکام کیلئے بروقت پالیسی میں تبدیلی کیلئے فیصلےلینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے …