پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  10 مارچ تک 9 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کوختم ہونے والے کاروباری ہفتےمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  9.28 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.81 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.47 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.52 ارب ڈالر رہے۔

یہ بھی دیکھیں :

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …