وزارت خزانہ کا پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے رواں ہفتے کے دوران پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کیلئے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کی مد میں باقی 25 ارب روپے بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھویلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی (سموگ) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ آلودگی کے اعتبار …