حکومت 5 بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے ادا کرے گی

اسلام آباد: وفاقی حکومت 5 بند کی جانے والی آئی پی پیز کو تقریباً 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی ۔

وفاقی حکومت نے بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپےدینے فیصلہ کیا ہے۔

 جیو نیوز کے مطابق جن آئی پی پیز کو ادائیگی کی جائے گی ان میں سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے۔

پاور سیکٹر ذرائع کے مطابق بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز میں سےحبکو کو 36 ارب 50 کروڑ اور روش پاور کو ساڑھے 15 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ 

پاور حکام کے مطابق  اے ای ایس لال پیرکو 12ارب 80 کروڑ روپے اور  ‘اٹلس پاور کو 6 ارب روپے ادا کیے جائیں گے جب کہ  صبا پاور کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔

پاور سیکٹر ذرائع کا بتانا ہے کہ بند کیے جانیوالے ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے چند روز قبل 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر  دستخط بھی کردیے ہیں۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف نے اخراجات کم کرنے یا 189 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح پر مذاکرات کے آغاز کے ساتھ …