کراچی: انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 196 روپے کا ہوگیا۔
پیر کے روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔
منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ہے۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید بڑھی اور اس کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 196 روپے پر پہنچ گیا۔