پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے مطابق پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ اور سالانہ بنیاد پر سرپلس رہا اور پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا اور جنوری کے 40 کروڑ ڈالر خسارے کی نسبت فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں97 فیصد کمی آئی۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

پیٹرول کی قیمت ایک روپیہ فی لیٹر کم کردی گئی

ملک میں آئندہ 15 اپریل تک کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ وزارت …