سندھ حکومت کا دوسرے فیز میں گندم بیج کی سبسڈی رقم کل سے دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے دوسرے فیز کے 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو گندم بیج کی سبسڈی رقم کل بروز جمعہ سے دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ دوسرے فیز کے 89 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو گندم بیج کی سبسڈی رقم کل سے دی جائے گی، پہلے فیز کے ساڑھے 12 ایکڑ تک رہ جانے والے کاشتکاروں کو بھی رقم کل سے ملنا شروع ہو جائے گی۔

مشیر زراعت منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی رقم دی جا رہی ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …