مہنگائی مزید کم ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا: مرکزی بینک

کراچی: مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے اور جاری کھاتے کا خسارہ مزید کم ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی مئی 2023 کی نسبت 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر جون 2024 میں 12.6 فیصد پر آگئی ہے جب کہ  کم بچتوں کے حالات میں پست سرمایہ کاری، ناسازگار کاروباری ماحول، تحقیق و ترقی کا فقدان اور کم پیداواریت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات معاشی ترقی کی ممکنہ صلاحیت کو محدود کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کلی معاشی حالات میں بہتری آئی جسے استحکام کی پالیسیوں ، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پیش رفت، بے یقینی میں کمی اور سازگار عالمی معاشی حالات سے تقویت ملی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے نے بھی سال کے دوران قدرے بہتر معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کیا جب کہ مالی سال 2024 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں زراعت کی بدولت معتدل بحالی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ توقع ہے ملک کے بیرونی کھاتے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی، ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی اور مالی سال 2025 میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید کمی کا امکان ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

حکومت 5 بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے ادا کرے گی

اسلام آباد: وفاقی حکومت 5 بند کی جانے والی آئی پی پیز کو تقریباً 72 …