کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کراچی:کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف سے پہلے مرحلے کے مذاکرات مکمل، پاکستانی حکام نے اہداف کے بارے میں عملدرآمدرپورٹ دی

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پہلے مرحلے کے مذاکرات مکمل …