پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی سطح نے بھی نیچے آ گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 364 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 79 ہزار 753 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھا گیا، تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 1722 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 116 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

ملک میں آئل سپلائی چین بیٹھ جانے کا خطرہ، ریفائنریز نے حکومت کو خبردار کردیا

اسلام آباد: اگر درستگی کے اقدامات نہ کیے گئے تو ملک میں ایند ھن سپلائی …