انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 230 روپے پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر ملکی  تاریخ  کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228.37 روپے پر بند ہوا۔

پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا  جارہا ہے اور ڈالر کی قدر  میں اب تک ایک روپے 67  پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں اس وقت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 230 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …