آئی ایم ایف ‘قرض پروگرام’ میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ کرنے پر رضامند

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی ادائیگیوں کی پوزیشن میں توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے اپنے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے حجم میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ کرنے اور اسے مزید ایک سال کے لیے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اپنے بیل آؤٹ پیکج کو بقیہ 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کو کہا تھا۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اس درخواست پر بات چیت کے لیے عملے کی سطح کا وفد پاکستان بھیجے گا، پاکستان کی تجویز پر تکنیکی مذاکرات منگل سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پروگرام پر عملے کی سطح کا معاہدہ جلد مکمل ہو جائے گا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ تقریباً ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط اگلے بجٹ سے قبل پاکستان پہنچ جائے گی۔

تاہم یہ فیصلہ آنے والے بجٹ میں حال ہی میں فراہم کردہ سبسڈیز اور دیگر اقدامات کو مکمل طور پر واپس لینے سے مشروط ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے …