سوئی سدرن نے رمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا

سوئی سدرن نے  رمضان المبارک میں سحر وافطار  کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔

سوئی سدرن نے رمضان المبارک میں گیس سپلائی کا شیڈول جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ کمپنی کو گیس دستیابی میں 10 فیصد سالانہ کے حساب سے کمی ہو رہی ہے۔ ماہ رمضان میں سحر و افطار  کے لیے ساڑھے 12 گھنٹےگیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی سدرن کا کہنا ہےکہ سحری کے لیے گیس رات 3 بجے کھولی جائےگی اور گیس سپلائی صبح 9 بجے بند کر دی جائےگی۔

سوئی سدرن کے شیڈول کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے سے افطار کی تیاریوں کے لیے گیس کھولی جائےگی اور گیس کی فراہمی  رات 10 تک جاری رہےگی۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف سے پہلے مرحلے کے مذاکرات مکمل، پاکستانی حکام نے اہداف کے بارے میں عملدرآمدرپورٹ دی

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پہلے مرحلے کے مذاکرات مکمل …