Debt-to-GDP ratio, a large stone with text DEBT and wooden cubes with GDP letters and bag on seesaw

قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو روکنے کے لیے قانونی مسودہ تیار

اسلام آباد: گزشتہ 3 برسوں میں ملک کے مجموعی قرض اور واجبات میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایسے میں 2005 کے فسکل رسپانسیبلیٹی اینڈ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا ہے۔

بل کا مقصد حکومتی گارنٹی کے ذخیرے کو جی ڈی پی کے 10 فیصد پر محدود کرنے اور قرضوں اور واجبات کے حصول کی منصوبہ بندی کے لیے رپورٹنگ میں کمی کے ساتھ پبلک ڈیٹ آفس کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فسکل رسپانسیبلیٹی اینڈ ڈیٹ لمیٹیشن (ترمیمی) ایکٹ 2021 کے عنوان سے بل بحث کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا تھا جسے وقت کی کمی کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا تھا۔

مجوزہ قانون عام طور پر تین اہم ترین مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے: جی ڈی پی کے 10 فیصد پر حکومتی ضمانتوں کے ذخیرے کو محدود کرنا؛ ایک درمیانی مدتی قومی میکرو مالیاتی فریم ورک (ایم ٹی ایم ایف ایف) شائع کرنا؛ اور وزیر خزانہ کے بجائے سیکریٹری خزانہ کو رپورٹ کر کے ایک ہی دفتر میں قرض کے انتظام کے افعال کو ادارہ جاتی بنانا شامل ہے۔

قانونی مسودے میں ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس (ڈی پی سی او) میں ڈائریکٹرز کی تعداد تین سے بڑھا کر چار کرنے اور اس کا نام بدل کر ڈیٹ مینجمنٹ آفس (ڈی ایم او) کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

کراچی: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 …