عالمی خبریں

بھارتی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر حل کرنے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کاگجرات جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیا گیا بیان مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی وزیراعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ اس نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا ہے، بھارتی وزیراعظم …

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ …

Read More »

پاکستان میں سیلاب سے 3000 اموات ہونےکا خدشہ ہے: امریکی سینیٹر

سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر  امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈیز  کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر اموات ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین …

Read More »

پاکستان میں سیلابی صورتحال پر عالمی برادری کی نظر ہے: ڈائریکٹر امریکی تحقیقاتی ادارہ

امریکی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایشیا اور  معروف صحافی مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر  عالمی برادری کی نظر ہے۔ مائیکل کوگل مین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ سرفہرست رہا اور  اس دوران فرانس نے …

Read More »

روس سے گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کا اتفاق

روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر پاکستان اور ترکیہ نے اتفاق کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس …

Read More »

مودی کی ایک اور چال، مقبوضہ وادی میں فوجیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا

سرینگر:مودی سرکار کی ایک اور چال، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا گیا۔ چیف الیکشن افسر ہردیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اب وہ لوگ بھی ووٹ ڈال سکیں گے جو کبھی ووٹ نہیں ڈال سکتے تھے،ان …

Read More »

امریکا، بچوں سے جنسی زیادتی ، قادیانی جماعت کے اہم رہنما کو ساڑھے6سال قید

ڈیلس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈینٹن میں قادیانی جماعت کے اہم رہنما منیب الرحمان کو مختلف کاونٹیز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ساڑھے چھ سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ منیب کو ڈینٹن کاؤنٹی کی جج شیری شپ مین کی عدالت میں …

Read More »

یوم استحصال کشمیر، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو  یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 3 برس مکمل ہونے پر  آج سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری یوم استحصال منا رہے ہیں۔ آزاد اور مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی بربریت کو یوم سیاہ …

Read More »

پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت، واشنگٹن براہ راست پروازیں بحال کرنے پر راضی

نیویارک:پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت، امریکا پاکستان سے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر راضی ہو گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی کی بائیڈن انتظامیہ سے بات چیت ہوئی جس میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پراتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان …

Read More »

ایف اے ٹی ایف کا دورہ ستمبر میں متوقع

عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ستمبر میں اپنا آن سائٹ مشن پاکستان بھیجے گا، اس دورے کو اسلام آباد میں سفارتی حلقے ملک کے لیے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے عمل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ …

Read More »