پشاور: بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب  آپریشن کیا ہے۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نےبتایا کہ خیبرپختون خوا میں ایسا آپریشن پہلی بار کیا گیا، 60 سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کیے اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ مریض کا آپریشن تاوی (TAVI) طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا، آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا، آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ …