بھارتی دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، اسکے بعد اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے، بلوچستان وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

اس کے علاوہ ایک نجی ٹیلی وژن کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کے بعد جوہر ٹاؤن دھماکے کا سراغ لگانا بڑی انویسٹی گیشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت دنیا کے سامنے ننگا ہو گیا ہے۔ آج دنیا بھی دیکھ رہی ہے کہ بھارت کس طرح پاکستان کے خلاف دہشت گردی کر رہا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہو کسی بڑی شخصیات کو نشانہ بنانا ہو اس میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ” را” کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ بھارت کی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت پاکستان کے اندر دہشتگردی کے نیٹ ورک کو پوری طرح سپورٹ کر رہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے