کورونا سے متاثرہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، 11 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 11 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 453 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 25 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.02 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 25 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 11 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کی روک تھام کیلئے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے …