چناب نگر میں مسلمان سیاستدانوں کی جانب سے قادیانیت نوازی پر اہل اسلام میں شدید تشویش

چناب نگر میں قادیانیوں کی دعوت طعام میں مسلمان سیاستدانوں اور تاجروں کی شرکت
قادیانیوں پر مشتمل انجمن تاجران چناب نگر نے 11 نومبر 2022 بروز جمعہ کو قادیانی ہیڈکوارٹر بیوت الحمد کے پارک میں سالانہ دعوت طعام 2022 کے عنوان سے پروگرام کا انعقعاد کیا جس میں قادیانی جماعت پاکستان کے اہم عہدیداروں,مسلمان سیاستدانوں اور تاجروں نے شرکت کی۔

قادیانی اہم عہدیدار سٹیج پر بیٹھے ہوئے


اس پروگرام میں انجمن تاجران چناب نگر کے عہدیداران سمیت قادیانی جماعت پاکستان کی اہم قیادت نے بھی شرکت کی قادیانیوں کی اس دعوت طعام میں لالیاں سے منتخب ہونے والے موجودہ ممبر قومی اسمبلی مہر غلام محمد لالی اور لالیاں کے سابق ایم پی اے امتیاز لالی بھی شریک ہوئے۔

مہر غلام محمد لالی ، ممبر قومی اسمبلی

اس اہم معاملے پر سینئر تجزیہ کار حسن رانا کا کہنا ہے کہ

سینئر تجزیہ کار حسن رانا کے ٹی وی نیوز سے بات کرتے ہوئے


موجودہ ممبر قومی اسمبلی اور دیگر مسلمان سیاستدانوں اورتاجروں کی جانب سے قادیانیوں کے اس قسم کے پروگراموں میں شرکت انتہائی شرمناک عمل ہے۔قادیانی جماعت کی جانب سے تاجروں کا لبادہ اُوڑھ کر اس قسم کے پروگرام کرانا قادیانی جماعت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نئی چال ہے ، یاد رہے کہ جہاں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا یہ وہی جگہ ہے جہاں قادیانی اپنا صد سالہ جوبلی جشن منانا چاہتے تھے ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور مسلمانوں کے اس کے خلاف تحریک چلانے کی وجہ سے قادیانیوں کے اس صد سالہ جشن منانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔اس پروگرام کاایک اور اہم اور تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ اس پروگرام میں قادیانی جماعت پاکستان کی اعلٰی قیادت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انکی جانب سے تاجروں میں شیلڈز وغیرہ بھی تقسیم کی گئیں ۔

قادیانی عہدیدار شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے


اس پروگرام میں قادیانی جماعت پاکستان کی ایسی قیادت نے بھی شرکت کی جن کی جانب سے آئین و قانون کی مسلسل خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔لہذا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نا صرف آئین و قانون کو نہ ماننے والے قادیانی عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہیے بلکہ مسلمان سیاستدانوں اور تاجروں کو اپنے اس عمل پر مسلمانوں سے معافی بھی مانگنی چاہئے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چناب نگر کے مبلغ مولانا توصیف کا اس اہم معالمے پر ردعمل

یہ بھی چیک کریں

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے

لاہور: پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ کم …