سانگھڑ ، صوبہ سندھ میں غیر قانونی قادیانی عبادت گاہ سیل ، مقدمہ درج

سانگھڑ کے 22 چک میں قادیانی نیٹ ورک کی جانب سے غیر قانونی عبادت گاہ کی تعمیر کی گئی تھی جس کو مسلمانوں کی مسجد کی طرز پر بنایا گیا تھا۔


عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نواب شاہ کے مبلغ مولانا تجمل حسین نے اس غیر قانونی قادیانی عبادت گاہ کے حوالے سے ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ سے رابطہ کیا جنہوں نے ڈی ایس پی جاوید چانڈیو اور ایس ایچ او سنجھورو محمد علی زرداری کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر بھیج کر غیر قانونی قادیانی عبادت گاہ کو فوری سیل کر کے پولیس کی بھاری نفری کو تائعنات کر دیا ہے۔

اس غیر قانونی قادیانی عبادت گاہ کی تعمیر کے خلاف مقدمہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نواب شاہ کے ذمہ داران کی مدعیت میں درج کروایا گیا ہے

اس اہم معاملے پر سینئر تجزیہ کار حسن رانا کا کہنا ہے

قادیانی نیٹ ورک کی جانب سے غیر قانونی عبادت گاہوں کی تعمیر کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے
پاکستان کے قانون کے مطابق قادیانی نا تو اپنے مذہب کی تبلیغ کر سکتے ہیں اور نا ہی کسی بھی طور پر کوئی شعائر اسلامی کو اختیار کر سکتے ہیں مگر ان سب قوانین کے باوجود بھی قادیانی جان بوجھ کر پاکستان کے آئین و قانون اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو نا مانتے ہوئے نہ صرف پاکستان میں اپنے مذہب کی تبلیغ کرتے ہیں بلکہ غیر قانونی عبادت گاہیں بھی تعمیر کرتے ہیں۔
جب قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنانے کے لئے قانونی اقدامات کیے جاتے ہیں تو قادیانی نیٹ ورک جان بوجھ کر منظم انداز میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ڈس انفارمیشن کمپین کے ذریعے سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرتا ہے اور پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی اس عالمی ڈس انفارمیشن کمپین میں نا صرف قادیانی بلکہ پاکستان دشمن نیٹ ورکس بھی قادیانیوں کا ساتھ دیتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ قادیانیوں کو نا صرف پاکستان میں آئین و قانون کا مکمل پابند بنایا جائے بلکہ عالمی سطح پر ملک دشمن عناصر کے ساتھ ملکر منظم انداز میں پاکستان مخالف ڈس انفارمیشن کمپین چلانے والے سازشی قادیانی عناصر کے خلاف بھی بھر پور قانونی کاروائی کی جائے۔

سانگھڑ میں غیر قانونی قادیانی عبادت گاہ کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر

سانگھڑ میں غیر قانونی قادیانی عبادت گاہ

یہ اہم ویڈیوز بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

آج صبح پاکستان میں جزوی چاند گرہن

پاکستان میں آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 41 منٹ پر چاند …