چنیوٹ کے قریب واقع شہر چناب نگر میں عید الضحی کے موقع پر مقامی فرد محمد اُسامہ رحیم کی جانب سے قادیانی جماعت کے افراد سلیم الدین ، آصف چیمہ اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ چناب نگر میں درخواست دی گئی ہے .
درخواست گزار کے مطابق سلیم الدین اور آصف چیمہ کی نگرانی میں نصرت جہاں اکیڈمی کے قریب قادیانی افراد کی جانب سےغیر قانونی طور پر اجتماعی قربانی اور کھالیں اکٹھی کرنے کا سلسلہ جاری تھا، جس پر درخواست گزار نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔
15 پر اطلاع کرنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تقریباً 2000 کے قریب جانوروں کی کھالیں قبضہ میں لے لیں۔
تاہم پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ملزمان سلیم الدین ،آصف چیمہ اور دیگر نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے۔
درخواست گزار کے مطابق موقع پر موجود قادیانی افراد نے درخوست گزار کی گاڑی پر پتھراو بھی کیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تاہم پولیس کی جانب سے ابتک ملزمان کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس پر درخواست گزار اور علاقے کے دیگر مسلمانوں کی جانب سے تشویس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ عید الاضحی کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کرنے کے ساتھ ساتھ کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے NOC کو لازم قرار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے قانون اور اعٰلی عدالتی فیصلوں کے مطابق قادیانی افراد کے کسی بھی قسم کے شعائر اسلامی
استعمال کرنے ،اپنے مذہب کی تبلیغ،ترویج اور اپنے آپکو مسلمان ظاہر کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔


یہ ویڈیو بھی دیکھیں