پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق قرآن کریم کی آیت اور حدیث مبارکہ ترجمہ کے ساتھ تمام حکومتی دفاتر و اداروں میں آویزاں کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق قرآن کریم کی آیت اور حدیث مبارکہ ترجمہ کے ساتھ تمام حکومتی دفاتر و اداروں میں آویزاں کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر نے ایوان میں پیش کی جس کو تمام ارکان اسمبلی کی طرف سےمتفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کی مزید تفصیلات کے مطابق عقیدہ ختم نبوت سے متعلق آیت اور حدیث مبارکہ کو بمعہ ترجمہ سنہری حروف میں تمام حکومتی اور ضلعی دفاتر میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے گا۔

رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر قرارداد پیش کرتے ہوئے

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …