چوہدری ظفر اللہ قادیانی کی تصویر حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر اپلوڈ ، مسلمانوں میں سخت تشویش ، تصویر فوری ہٹانے کا مطالبہ

(ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان کے آفیشل  ٹویٹر اکاونٹ سے 3 اگست کو ایک تصویر اپلوڈ کی گئی جس میں ظفر اللہ چوہدری کو تحریک پاکستان میں حصہ لینے اور پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ ہونے کی حیثیت سے  خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تصویر میں چوہدری ظفر اللہ قادیانی کو قراردار لاہور کے مصنف اور تحریک آزادی پاکستان کے ایک لیڈر کے طور پر پیش کیا گیا ۔

حکومت کی طرف سے چوہدری ظفر اللہ قادیانی کی تصویر اپلوڈ کرنے پر پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سخت تشویس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف ہمیشہ سازشوں میں ملوث ظفراللہ قادیانی  کی تصویر کو فَوراً ہٹایا جائے ۔

اس تمام تر معاملہ پرچیف ایڈیٹر کے ٹی وی نیوز محمد متین خالد کا کہنا ہے کہ پاکستان جس کو کہ کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے ایسے ملک میں ظفراللہ قادیانی جیسے اسلام اور ملک دشمن شخص کی تصویر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے اپلوڈ  کرنا نظریہ پاکستان کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

محمد متین خالد کا مزید کہنا ہے کہ ظفراللہ قادیانی ایک کٹر قسم کا قادیانی تھا جس نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ کو غیر مسلم سمجھتے  ہوئے انکے جنازہ میں شرکت نہیں کی تھی اور تقسیم ہندوستان کے وقت اسہی شخص کی سازشوں کی وجہ سے بھارت کو کشمیر پر قبضہ کرنے کا موقعہ ملا تھا۔

قیام پاکستان کے بعد وزیر خارجہ کا منصب سمبھالتے ہی اس شخص نے پوری دنیا میں پاکستان کے سفارتخانوں کو قادیانیت کے تبلیغی اڈوں میں تبدیل کر دیا تھا ۔ایسے شخص کو حکومتی سر پرستی میں ایک ہیرو بنا کر پیش کرنا کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہے ، حکومت کو چاہیے کہ اس تصویر کو  فَوراًہٹاتے ہوئے اس تمام تر معاملے کی انکوائری کروائے اور حکومت میں موجود ایسے سازشی قادیانی عناصر کی نشاندہی بھی کرے جو کہ ملک پاکستان کے مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں تا کہ مستقبل میں ایسی سازشوں سے بچا جا سکے ۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …