بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو بتائیں گے بھارت کس طرح دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہو چکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندر مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، وہاں بیروزگاری بڑھ گئی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے اقدامات کر رہا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہےلیکن اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں اور دوسری جانب افغان حکومت ہم پر ہی الزام لگاتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی کو امن عمل کا حصہ بنانا چاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …