کے ٹی وی میڈیا نیٹ ورک کے نئے دفتر اور سٹوڈیو کی افتتاحی تقریب ماڈل ٹاون،لاہور میں منعقد ہوئی.
تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈائریکٹر آس ایجوکیشنل کمپلیکس مولانا ڈاکٹر شاہد اویس صاحب
نے خصوصی شرکت کی اور موجودہ دور میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے کام کی اہمیت اور فضیلت پر خصوصی بیان بھی کیا۔
تقریب میں کے ٹی وی میڈیا نیٹ ورک کے پریذیڈینٹ عبد الوارث گل،وائس پریذیڈینٹ محمد متین خالد ،ایگزیکٹیو پروڈیوسر حسن رانا،پروڈکشن مینیجر فرحان راجپوت کے علاوہ تنظیم اسلامی کے میڈیا انچارج آصف حمید، مولانا معین، مینیجر کے ٹی وی حسن سراج، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبد النعیم،مفتی محمد شعیب،اینکر پرسن محمد وسیم,رانا عبد الیزدانی،ڈاکٹر ناصر،ایڈوکیٹ رائے شاہد،سابق قادیانی عظمت اللہ مجاہد،ٹیکسٹائل ٹریڈر ایسوسی ایشن کے ترجمان شیخ فھیم،
کے علاوہ دیگر مذہبی،سیاسی شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
شرکا نے تحفظ ختم نبوت،ناموس رسالت اور دفاع پاکستان کے حوالے سے کے ٹی وی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔
تقریب کے اختتام پر مولانا ڈاکٹر شاہد اویس صاحب نے خصوصی دعا کروائی۔