لاہور: گزشتہ رات کے ٹی وی نیوز کے ایڈیٹر اور سینئیر تجزیہ کار حسن رانا کی گاڑی پر انکے گھر کے باہر شر پسند عناصر کی جانب سے لاہور میں حملہ کیا گیا۔
حملہ آورں نے گاڑی کو نشانہ بنایا ،حملہ میں کوئی جانی نقصان واقع نہیں ہوا
چیف ایڈیٹر کے ٹی وی نیوز محمد متین خالد،پریذیڈینٹ کے ٹی وی میڈیا نیٹ ورک عبد الوارث گل کے علاوہ تاجر رہنماوں ،سیاستدانوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے اس واقع کی شدید مذمت کی گئی اور شر پسند عناصر کی فوری نشاندہی اور گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
حسن رانا کا اس موقع پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شر پسند عناصر کی جانب سے ایسی بزدلانہ کاروائیوں کا اصل مقصد انہیں اور انکی ٹیم کو ڈرانا اور دھمکانا ہے۔
ویڈیو پیغام میں مزید حسن رانا کا کہنا تھا کہ
تحفظ ناموس رسالت،تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کے حوالے سے کی جانے والی ہماری
کوششیں اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے ہر گز رک نہیں پائیں گی۔