سینئر وکیل ہائی کورٹ منظور مئیو راجپوت اور انکی ٹیم کو اس کاوش پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ۔
(نمائندہ خصوصی کراچی) کراچی بار ایسوسی ایشن سٹی کورٹ کے ایک دروازے کو باب ختم نبوت کے نام سے منسوب کردیا گیا ،مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سےسینئر وکیل ہائی کورٹ منظور مئیو راجپوت اور انکی ٹیم کو اس کاوش پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ۔
احاطہ سٹی کورٹ میں خوشی کا سماں وکلاء برادری محبت رسول ﷺ کے جذبے سے سر شار ہوکر مٹھائیاں تقسیم کرنے لگی ہر طرف تاجدار ختم نبوت زندہ بادکے نعروں کی گونج نے ماحول میں تازگی پیدا کردی۔
اس اہم اقدام پر سینئر تجزیہ کار حسن رانا کا کہنا ہے
ہم تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے سینئر وکیل ہائی کورٹ منظور مئیو راجپوت صاحب کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس طرح کی کاوشوں سے جہاں منکرین ختم نبوت قادیانی گروہ کی اسلام و پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا خاتمہ ممکن ہو گا بلکہ ایسے اقدامات عقیدہ ختم نبوت کی آگہی اور ترویج میں بھی معاون ثابت ہونگے