(نمائندہ خصوصی لاہور) آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 12.06.2024 کو جسٹس مرزا وقاص رؤف کی جانب سے خلع کے مقدمہ پر ایک سابقہ فیصلے کا حوالہ کے ایشو پر دائر نظرثانی کی درخواست کو منظور کر کے متنازع تین پیراگراف غیر موثر کر دیے۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے اپنی ججمنٹ میں موجود متنازع پیراگرافس کو غیر موثر قرار دے دیا جس میں قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ لکھا گیا تھا۔
اس متنازع فیصلہ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں میں خاصی تشویش پائی جا رہی تھی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی شدید احتجاج کیا جا رہا تھا۔مذہبی حلقوں نے اس فیصلے میں موجود متنازع پیراگراف کو غیر موثر قرار دینے کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
اس اہم فیصلہ پر سینئر تجزیہ کار حسن رانا کا کہنا ہے کہ

جسٹس مرزا وقاص روف کی جانب سے متنازع تین پیراگرافس کو غیر موثر قرار دینا انتہائی اہم فیصلہ ہے، اس متنازع فیصلہ کی وجہ سے مسلمانوں میں کافی اضطراب پایا جا رہا تھا اور اگر اس فیصلہ کے متنازع پیراگرافس کو غیر موثر قرار نہ دیا جاتا تو اس سے ملک میں سنگین نوعیت کا بحران پیدا ہو سکتا تھا۔

