قانون تحفظ ختم نبوت ﷺ کی گولڈن جوبلی سرکاری سطح پر منانے کے لئے قومی اسمبلی میں درخواست جمع

قانون تحفظ ختم نبوت ﷺ کی گولڈن جوبلی سرکاری سطح پر منانے کے لئے قومی اسمبلی میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ درخواست ممبر قومی اسمبلی، وفاقی پارلیمانی سیکٹری وزارت اورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ نے جمع کروائی۔

ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت 7ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس خصوصی موقع پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اس قانون کو بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی شخصیات ، ذوالفقار علی بھٹو ، علامہ شاہ احمد نورانی ، عبد الستار خان نیازی ، مفتی محمود سمیت دیگر شخصیات کو خراج تحسین بھی پیش کرے۔

یہ اہم ویڈیوز بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

آج صبح پاکستان میں جزوی چاند گرہن

پاکستان میں آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 41 منٹ پر چاند …