سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی حسن رانا کی راولپنڈی کے تاجر رہنماؤں سے تحفظ ختم نبوت کے حوالے سےخصوصی ملاقات

(نمائندہ خصوصی راولپنڈی )سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی حسن رانا اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے وفد نے راولپنڈی کی نیو صرافہ بازار یونین اور تاجر رہنماؤں سے تحفظ ختم نبوت کے حوالے سےخصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی حسن رانا کے ہمراہ وفد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے مبلغ مولانا محمد طیب اور مبلغ راولپنڈی مولانا طارق معاویہ شامل تھے ۔

نیو صرافہ بازار یونین کے صدر دفتر میں ہونے والی اس خصوصی نشست میں صدر نیو صرافہ بازار محمد فیاض ،چیرمین ختم نبوت کمیٹی نیو صرافہ بازار محمد عامر ، سینئر وائس چیرمین ختم نبوت کمیٹی نیو صرافہ بازار علی عبد اللہ ،جنرل سیکٹری نیو صرافہ بازار حامد اسحاق کے علاوہ دیگر تاجر رہنما بھی شریک تھے۔

راولپنڈی کے تاجر رہنماوں کے ساتھ ہونے والی اس خصوصی ملاقات میں سینئر اینکر کے ٹی وی حسن رانا صاحب نے تاجر رہنماؤں کو قادیانی جماعت کی سوشل میڈیا پر اسلام اور پاکستان کے خلاف جاری عالمی سازشوں سے متعلق آگاہ کیا۔تاجر رہنماؤں نے کے ٹی وی کے کام سراہا اور نیو صرافہ بازار راولپنڈی میں تاجر رہنماؤں کے لئے تحفظ ختم نبوت سوشل میڈیا آگاہی پروگرام رکھنے کا فیصلہ کیا جس میں سینئر اینکر کے ٹی وی حسن رانا صاحب سوشل میڈیا پر قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان کے خلاف جاری سازشوں سے متعلق خصوصی پریزینٹیشن دیں گے۔

یہ اہم ویڈیوز بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …