(فیصل آباد) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے قریب گاوں ادھووالی کے رہائشی محمد وسیم نے تھانہ ڈجکوٹ،فیصل آباد میں قادیانی افراد نوید ولد رفیق ،رفیق ولد محمد حسین،نصیر ولد شریف،ثنا اللہ ولد شریف،نیاز حسین ولد غلام حسین کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے۔
درخواست کے مطابق درخواست گزار بمعہ محمد شاہد ، محمد ایوب اورمحمد فیصل ،مورخہ 21-07-25 کو بوقت 7 بجے شام مذکورہ بالا قادیانی افراد کے گھر کے قریب سے گزرے تو ملزمان نے ان پر حملہ کرتے ہوئے پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک شخص محمد شاہد شدید زخمی ہوگیا جس کو بعد ازاں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں علاج کے لئے داخل کروا دیا گیا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزار اوردیگر زخمی ہونے والے افراد کچھ عرصہ قبل علاقے میں قادیانیوں کی عبادت گاہ پر غیر قانونی طور پر لگے اسلامی شعائر کو محفوظ کرنے کی قانونی کاروائی اور قادیانیوں کے خلاف دائر مقدمہ کی پیروی کرنے میں بھی شامل رہے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق قادیانیوں کی طرف سے کئے جانے والے اس حملہ کا مقصد درخواست گزار اور دیگر افراد جو کہ علاقے میں قادیانیوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کی پیروی کر رہے ہیں انکو ڈرانا اور دھمکانا ہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں