’امریکا کواپنے اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کاہدف بنےگا‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہیں جیت سکا توپاکستان میں اڈوں سے یہ کیسےممکن ہوگا؟ اور اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیےتو پاکستان پھر دہشتگردوں کاہدف بنےگا۔

امریکی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کرےگا،  افغانستان میں کسی بھی خاص دھڑے کی حمایت نہیں کرتے، ماضی میں ایک دھڑےکی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جسے دوبارا دہرایا نہیں جائےگا۔ 

وزیراعظم نے اپنے مضمون میں افغانستان میں امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی افغان جنگ میں بہت نقصان برداشت کرچکا ہے، اب پاکستان ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …