(اسلام آباد) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔ سیرت النبی ﷺ کو بطور مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
جمعرات کو ہونے والے قومی مقابلہ حفظ وقرات کے اختتامی سیشن کی صدارت کر رہے تھے۔ مقابلہ حفظ وقرات کی تقریب کے اختتام پر انہوں نے مقابلہ میں اول، دوم اور سوم آنے والے قراءاور حفاظ میں اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر مزید انکا کہنا تھا کہ قرآن حکیم کی برکات سے کوئی بھی محروم نہیں رہ سکتا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچے خواتین و حضرات اور ان کے والدین انتہائی خوش نصیب لوگ ہیں۔ قیامت کے دن حفاظ و قراء کو انتہائی اعلیٰ مقام ملے گا۔