رائیونڈ: رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا، دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی ڈویژن کے احباب شرکت کر رہے ہیں۔
اجتماع میں شرکاء کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر وسیع انتظامات کیے گئے ہیں، ریلوے حکام کی جانب سے کراچی سے رائے ونڈ کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ، ریلوے پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس، پنجاب پولیس، محکمہ صحت، بم ڈسپوزل سکواڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، لیسکو اور ایم سی ایل سمیت دیگر اداروں کی جانب سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تبلیغی اجتماع کے مقامات پر جماعت کے کارکنان کی طرف سے خیمے لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
یہ ویڈیوز بھی دیکھیں: