بھارتی فوج بندوق کی طاقت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ بھارتی فوج بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی، انشاءاللہ آج نہیں تو کل کشمیر ضرور بنے گا پاکستان۔

گورنر پبجاب چودھری سرور نے کشمیری لیڈر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں، کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایک دہشت گرد تنظیم بن کر بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر اور ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، شہیدوں کا مشن ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور فعال ہو رہی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے سے جدا نہیں، اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم پر اپنی خاموشی ختم کرنا ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …