منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے قوانین مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام سرکاری ترقیاتی اداروں اور محکموں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
غیررجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹیزکو این او سی، منظوری یا پرمیشن نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام سرکاری ترقیاتی اداروں اوراتھارٹیز پر واضح کیا گیا کہ وہ اس شرط پر پوری طرح عمل درآمد یقینی بنائیں کہ ایف بی آر سے غیررجسٹرڈ کمرشل اور رہائشی ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی اس کی زد میں آئیں گی۔
رئیل اسٹیٹ اورہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے این او سی کا حصول رجسٹریشن سے مشروط قراردیا گیا ہے۔ایف بی آر کے تمام تمام رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹیزکواینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ قوانین پرعمل درآمد کیلئے نمائندہ بھی مقررکرنا ہوگا۔
اس کےعلاوہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکوبطورنان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن رجسٹریشن کراناہوگی۔ پہلے سے منظور شدہ رئیل اسٹیٹ اتھارٹیزاورسوسائٹیز کی رجسٹریشن بھی لازمی قراردی گئی ہے