خدشہ ہےکہیں پاک بھارت ایٹمی جنگ نہ چھڑجائے،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی حکومت کی موجودگی میں کہیں پاک بھارت ایٹمی جنگ نہ چھڑجائے۔


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور قابض فوج نے کشمیر کی خوبصورت وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے، بھارت میں انتہا پسند بے جے پی کی حکومت ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے خطرناک ہے، مجھے خدشہ ہے کہ کہیں پاک بھارت ایٹمی جنگ نہ چھڑ جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک بڑے قید خانے کا منظر پیش کر رہا ہے اور 80 لاکھ کشمیری ایک کھلی جیل میں زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اجاگر کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …