حکومت پنجاب کا 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیربلدیات محمودالرشید نے کہا ہےکہ بلدیاتی انتخابات 15مئی کو ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، پنجاب میں 15مئی کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیدی ہے جس میں ڈائریکٹ ووٹنگ ہوگی جس سے کرپشن ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہر انتخاب سے پہلے پانچ سال بعد لوکل گورنمنٹ کے وارڈ کو ختم کر دیتے ہیں، وارڈ کو بار بار تبدیل کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ 25 سال تک حلقہ بندیوں میں کوئی تبدیلی نہ کرے، پنجاب بڑا ضلع ہے اس لئے دو مرحلوں میں انتخابات کروائیں گے۔

میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں بلدیاتی بل پر سب کو آن بورڈ لے کر بل اسمبلی سے پاس کروائیں گے، ایکٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم بھی رکھی ہے اگر الیکشن کمیشن اعتراض کرے تو پھر پرانے سسٹم پر الیکشن ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …