لاہور: بالائی علاقوں میں برف کا طوفان، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر کے پہاڑوں پر برف ہی برف پڑ گئی۔
مستونگ، کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، خانو زئی، کان مہتر زئی برف سے ڈھک گئے، وادی نیلم میں شدید برفباری ہوئی، گریس ویلی کی مین شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند کر دی گئیں، استور کے بالائی علاقوں میں کئی کئی انچ برف پڑ چکی۔
کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ پڑنے لگے، لہہ میں درجہ حرارت منفی 9، گوپس کا منفی 6 ریکارڈ، سکردو اور مالم جبہ میں پارا منفی 4 کو چھو گیا، استور، ہنزہ اور پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
یہ ویڈیوز بھی دیکھیں: