ایف اے ٹی ایف کے چیلنج جلد پورے کرلیں گے،وفاقی وزیر,حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی حماد اظہرکا کہنا ہے فیٹف کا چیلنج 2018 میں ہمیں ورثے میں ملا،سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ایف اے ٹی ایف کا معاملہ اتنا بگڑا ہو اہے ،ہماری حکومت کے بہترین اقدامات کی بدولت ایف اے ٹی ایف کی متعدد شکایات کو چند ماہ میں دورکیا ،آج ایف اے ٹی ایف کے صدر پاکستان کے بہتر اقدامات پر تعریف کر رہے ہیں ،ایف اے ٹی ایف میں کامیابیاں ہماری حکومت میں ہی مل رہی ہیں ،امیدہے حکومت ایف اے ٹی ایف کے تمام چیلنج جلد پورے کر لے گی ۔

حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے،ایف اے ٹی ایف کے چیلنج جلد پورے کرلیں گے،آج کل اپوزیشن بیروزگار ہے،ان کے پاس حکومت پر تنقید کرنے کیلئے کوئی نئی با ت نہیں ہے ،اپوزیشن کے پاس کوئی نیابیانیہ نہیں تھا وہ نیابیانیہ بنانا چاہتی ہے،اپوزیشن اپنی بیروزگاری میں بہت ساری چیزیں کر رہی ہے جو بہتر بات نہیں۔

حماداظہر نے فیٹف پر سوا ل اُٹھاتے ہوئے کہا کیا یورینیم کا معاملہ فیٹیف کے قانون میں نہیں آتا،یورینیم سے منی لانڈرنگ کا کوئی معاملہ پاکستان سے نہیں نکلا،بھارت میں ایسے بے شمار واقعا ت ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی چیک کریں

گلیات میں بارش، برفباری جاری، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی

مری:گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 …