ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

لاہور: ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑی۔

پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی، مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، نظارے حسین ہوگئے، موسم سرما کی تعطیلات اور کرسمس کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی۔

لہہ میں پارہ منفی 13 تک گر گیا، سکردو منفی 11، استور، گوپس منفی 8، گلگت منفی 7، کوئٹہ، زیارت منفی 6، ہنزہ، بگروٹ اور دیر میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …