وزیراعظم اور آرمی چیف کا نوشکی کا دورہ، فوجی جوانوں کو خراج تحسین

نوشکی:وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع نوشکی پہنچے جہاں انہوں نے دہشتگردوں کو شکست دینے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک افسر سمیت 9 جوان شہید ہوئے تھے، جبکہ دو روز قبل ترجمان پاک فوج نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرنے کا بتایا تھا جس میں 20 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 فروری کو دہشتگرد حملہ پسپا کرنے میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق وفاقی وزرا، وزیراعلیٰ و گورنربلوچستان کے علاوہ صوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے نوجوانوں سے مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

نوشکی میں جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگری کیلئے پیچھے سے فنڈنگ ہوتی ہے، جو فنڈنگ کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں پاکستان کے ٹکڑے ہوں۔ دہشت گردوں کی کوئی بات نہیں سُنے گا، پاک فوج پر بھرپور اعتماد ہے، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ سی پیک کے اگلے مرحلے میں بلوچستان کوسب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی …