اوگرا نے موجودہ اور نئے گیزروں میں مخروطی بیفلز کی تنصیب لازمی قرار دے دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے موجودہ اور نئے گیزروں میں مخروطی بیفلز کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔

ترجمان کے مطابق فیصلہ توانائی بچانے اور ملک میں گیس کی قلت پر قابوپانے کیلئے کیاگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ گیزروں میں مخروطی بیفلز لگانے سے گیس کے بلوں میں20 سے 25 فیصد بچت ہوگی، گیزروں میں کونیکل بیفلزلگانےکیلئے ڈیڈلائن دسمبر 2023 ہے۔

ترجمان نے  بتایا کہ  تقریباً 30 لاکھ 88 ہزار صارفین گیزر استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے

لاہور: پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ کم …